اسلام آباد( آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق پیشرفت رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہمی سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی تھی ،عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے مناسب حکم جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخاب کرانے کا حکم دیاتھا۔