راولپنڈی ( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہیں ملے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی نفی کر دی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے ہتھکنڈےچوروں کے ٹولے کوعوام پر مسلط رکھنےکےلیےکیےجارہےہیں اور عوام کی امنگوں کو کچلاجارہا ہے۔الیکشن روکنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے کے لیے10 روز میں کابینہ کے ریکارڈ 10 اجلاس ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو آئین کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلےگا اس کا انجام برا ہو گا۔ قومی اسمبلی کوڈبیٹنگ کلب بنا دیا گیا ہے جہاں عوام کی خواہشوں اور ان کے ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے۔ عوام ووٹ کے ذریعے اپنےمسائل کا حل چاہتےہیں۔ اگر آئین اور قانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔ آج انشاءاللہ اپنے وطن واپس آ جاؤں گا۔