مسجد نبویؐ میں کتنےہزار  مرد و خواتین اعتکاف کریں گے؟ جانیے

مکہ مکرمہ (ڈویلپمنٹ سیل) مسجد نبویؐ میں چار ہزار سے زائد مرد و خواتین اعتکاف کریں گے۔ رواں برس رمضان کے آخری عشرے کی خاص عبادت اعتکاف میں 4 ہزار 200 مرد اور خواتین بیٹھیں گے، منگل سے مسجد نبویؐ میں معتکفین کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ رواں برس رمضان کے آخری عشرے میں 4 ہزار 200 معتکفین مسجد نبویؐ کے مہمان ہوں گے۔مرد معتکفین کے لئے مسجد نبویؐ کی مغربی چھت مختص کی گئی۔ مرد معتکفین باب نمبر چھ اور داخلی سیڑھیوں اور باب نمبر 10 کو آمد و رفت کے لئے استعمال کریں گے۔ خواتین معتکفات کے لئے مسجد نبویؐ کے شمال مشرقی حصے اور داخلے کے لئے باب 24اور 25 مختص کیے گئے ہیں۔مسجد نبویؐ کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین کے لئے سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں