لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے امپائرنگ پینل کا اعلان کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلئے احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، لینگٹن روسرے، جوئل ولسن، راشد ریاض آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز علی نقوی اور کرس براڈ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 اپریل سے 7 مئی تک ٹی 20 انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میچ ریفریز ہوں گے۔علی نقوی لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے5ٹی20 میچز میں میچ ریفری ہوں گے جس میں احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض میدان میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری کے رکن کرس براڈ 14 سال میں پہلی بار راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے 5 ون ڈے میچوں کی امپائرنگ کیلئے پاکستان آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments