شمعون عباسی نے شیری شاہ سے شادی خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شمعون عباسی نے اداکارہ و ماڈل شیری شاہ سے شادی خفیہ رکھنے کی وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطا بق شعمون شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شیری شاہ سے شادی چھپانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا  کہ انہیں لگتا کہ نجی زندگی سے جڑی ہر بات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گھر میں رہنےوالے افراد پر ڈپریشن اور ذہنی دباو پڑتا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جب خوشیوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جاتا ہے تو لوگوں کی جانب سے کئے جانے والے تبصرے فیملی بیٹھ کر آپ پڑھ نہیں سکتے کیونکہ اس سے ذہن پر دباؤ پڑتا ہے اور ڈپریشن ہوتا ہے۔شمعون عباسی نے بتایا کہ” ان کی کمیونٹی اور ان کے دوستوں کو معلوم تھا کہ ان کی شیری شاہ سے شادی ہو چکی ہے اور ان کی شادی سب کے سامنے ہوئی تھی تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر مناسب نہیں سمجھی”.

شیری شاہ سے شادی کرنے کے بعد کیرئیر پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شمعون نے بتایا کہ” شیری شاہ سے ان کی شادی انکے کیرئیر کے لئے مثبت ثابت ہوئی ہے اور اب وہ پہلے سے کئی زیادہ کام کر رہے ہیں, انکا کہنا تھا کہ “میری اہلیہ شیری اچھے دل کی مالک اور صابرہ خاتون ہیں, ان کے اندر ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو میرے پچھلے تعلقات میں تھیں,وہ سمجھدار ہیں اور جب سے میری زندگی میں آئی ہیں ذہنی طور پر مطمئن رہتا ہوں اور خدا کر شکر ادا کرتا ہوں۔”

یاد رہے کہ اداکارہ شیری شاہ نے حال ہی سوشل میڈیا پر شمعون عباسی سے اپنی شادی کا انکشاف کیا تھا جس کی تصدیق کرتے ہوئے شمعون عباسی نے بتایا تھا کہ “ان کی شادی اب سے 4 برس قبل ہوگئی تھی”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں