ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک موت ، عمران خان نے سوالات کھڑے کرتے ہوئے مطالبہ کر دیا 

اسلام آباد (آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایس ایچ او عامر شہزاد کی اچانک موت کی انکوائری کا مطالبہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناہے کہ عامر شہزاد نے مجھ پر زوزیرآباد قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کروائی تھی ،عامر شہزاد قتل کی سازش کے پیچھے سازشیوں کو بے نقاب کرنے کا اہم گوا ہ تھا ،جے آئی ٹی وزیر آباد قاتلانہ حملے کی سازش کی انکوائری کر رہی ہے ،جے آئی ٹی کے ریکارڈ سے بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ،ایف آئی اے کے تفتیش کار ڈاکٹر رضوان کی موت کے حالات پر نظر دہرانا ضروری ہے ،مقصو د چپڑاسی کی موت کے پر اسرار حالات پر بھی نظر دہرانے کی ضرورت ہے ،شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس مین دیگر گواہوں کی موت کے حالات پر بھی نظر دہرانا ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں