لاہور ہائیکورٹ ؛ عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ 

لاہور( آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کی ،رجسٹرار آفس نے اعتراض میں کہاکہ درخواست گزار نے درخواست میں ردبدل کرکے دوبارہ دائر کی ،عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراض پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں