سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویوپٹیشن پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویوپٹیشن پر سماعت آج ہو گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال 12 بجے چیمبر میں سماعت کریں گے ،پی ٹی آئی دور حکومت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو پٹیشن دائر کی گئی ،وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر حکومت نے کیوریٹو ریویو پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی ریفرنس اور کیوریٹو پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے،وفاقی کابینہ اورصدر پاکستان کی جانب سے منظوری دی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں