لاہور ( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب آج روانہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج دوپہر 2 بجے سعودی عرب روانہ ہوں گی، وہ آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی۔
قائد مسلم لیگ ن نوازشریف بھی آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، وہ 11 اپریل کو لندن سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے۔