‎پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر پہنچانے والا وائٹ پیپر چھاپ رہا ہے : مریم اورنگزیب

(

اسلام آباد آن لائن)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‎پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پر پہنچانے والا وائٹ پیپر چھاپ رہا ہے، ‎چار سال ملکی معیشت تباہ کرنے والا ایک سال کی کارکردگی پر سوال پوچھ رہا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائٹ پیپر، پیلا پیپر یا لال پیپر سے تمہاری نااہلی چوری اور آئین شکنی سفید نہیں ہوگی۔ وائٹ پیپر میں بجلی کا گردشی قرضہ 1100 ارب سے 2400 ارب کرنے کا ذکر نہیں، وائٹ پیپر میں گیس کا گردشی قرضہ صفر سے 1400 ارب کرنے کا ذکر نہیں ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائٹ پیپر میں آٹا 35 سے 100 روپے اور چینی 52 سے 120 روپے کرنے کا ذکر نہیں، بجلی فی یونٹ 11 سے 25 روپے، گیس 600 سے 1400 روپے کرنے کا ذکر نہیں، وائٹ پیپر میں ملک پر صرف 4 سال میں قرض 44 ہزار ارب کرنے کا ذکر نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں تمہارے لیے ہوئے قرض کے 11 ارب ڈالر واپس کیے۔انہوں نے کہا کہ چار سال میں ایک بھی یونٹ نئی بجلی اور گیس کا اضافہ نہ کرنے کا ذکر نہیں، چار سال میں ملک کو پھر سے دہشت گردی کی نظر کرنے کا کوئی ذکر نہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وائٹ ‎پیپر میں کورونا کے 1200 ارب روپے کی چوری کا ذکر نہیں، وائٹ پیپر میں صحافیوں کو گولیاں مارنے، پسلیاں توڑنے کا بھی ذکر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں