مذہبی تہوار میں شرکت کیلئے بھارت سے 2800 سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے 

لاہور( آن لائن)مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے بھارت سے 2800 سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکھ یاتری 14 اپریل کو حسن ابدال میں ہونے والی مذہبی تقریب میں شرکت کریں گے ،سکھ یاتریوں کاکہناتھا کہ پاک سرزمین پر آکر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ سکھ یاتری 18 اپریل کو واپس بھارت روانہ ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں