رسول اللہ ﷺ کی وہ انگوٹھی جو 3 خلفاء نے پہنی لیکن پھر کہاں گم ہوگئی؟

ضرت عبداللہ بن عمرؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ  وآلہ وسلم نے سونے یاچاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا اور اس پر ” محمدرسول اللہ “ کے الفاظ کھدوائے پھر دوسرے لوگوں نے بھی اسی طرح کی انگوٹھیاں بنوالیں ۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ کچھ دوسرے لوگوں نے بھی اس طرح کی انگوٹھیاں بنوالیں  تو آپﷺ نے اسے پھینک دیا اور فرمایا کہ اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا ۔

پھر  آپ ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور دوسرے لوگوں نے بھی چاندی کی انگو ٹھیاں بنوالیں ۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد اس انگوٹھی کو حضرت ابو بکرؓ  نے پہنا پھر حضرت عمرؓ  اور پھر حضرت عثمانؓ نے پہنا ۔ آخر حضرت عثمانؓ  کے عہد خلافت میں وہ انگوٹھی اریس کے کنویں میں گر گئی ۔ (اور باوجود تمام کوششوں کے مل نہ سکی)

اپنا تبصرہ بھیجیں