وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس، صدر کے عدالتی بل واپس بھجوانے کی مذمت

لاہور( آن لائن)وزیراعظم شہبا زشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہے،اجلاس میں صدر مملکت کے کردار کی مذمت کی گئی ،کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل واپس بھجوانے کی مذمت کی گئی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے، وزیراعظم ویڈیو لنک پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،بیشتر کابینہ ارکان ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہیں،حکومتی قانونی ٹیم بھی کابینہ اجلاس میں شریک ہے،اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا،کابینہ اجلاس میں الیکشن کیلئے بجٹ دینے کا معاملہ بھی زیرغورہے،وزیر خزانہ اور وزیر قانون نے بجٹ اور الیکشن کے معاملے پر بریفنگ دی۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں صدر مملکت کے کردار کی مذمت کی گئی ،کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل واپس بھجوانے کی مذمت کی گئی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ صدر کا کردار پی ٹی آئی کے ایک کارکن جیسا ہو چکا ہے،پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل کو واپس بھجوانا بدقسمتی ہے ،صدر مملکت کو آئین و قانون کی پاسداری کرنی چاہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں