اسلام آباد( آن لائن)پارلیمنٹ کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا،سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے،صدر کی جانب سے عدالتی بل واپس بھجوائے جانے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوپہر 2 بجے بلایا گیاتھا تاہم اس کے شیڈول میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے،مشترکہ اجلاس کل دوپہر 2 کے بجائے شام 4 بجے ہوگا، اجلاس میں عدالتی اصلاحاتی بل کی منظوری دی جائے گی۔