چیف جسٹس عمر عطا بندیال ججز کی تقسیم کے خاتمے کیلئے متحرک ، اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بنچ میں شامل کرلیا

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم کے خاتمے کیلئے متحرک ہو گئے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، چیف جسٹس پاکستان نے آئندہ ہفتے کے بنچز اتفاق رائے کے فروغ کیلئے تشکیل دیئے ۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے اختلافی نوٹ دینے والے ججز کو اپنے بنچ میں شامل کرلیا،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس کے بنچ کا حصہ ہوں گے ۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بھی ایک ہی بنچ میں شامل ہیں،جسٹس اطہر من اللہ آئندہ ہفتے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کیساتھ بھی ہونگے ،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حسن اظہررضوی پر مشتمل بنچ بھی اتفاق رائے کی کوشش کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں