شاہین آفریدی کو نیا جنون چڑھ گیا؟

لاہور ( آن لائن) شاہین آفریدی کو نیا جنون چڑھ گیا، فاسٹ باولنگ کے ساتھ ساتھ  بیٹنگ  میں لوہا منوانے کیلئے بھی انتھک پریکٹس شروع کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی باؤلنگ کے بعد اب بیٹنگ کیلئے بھرپور نیٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ پاور ہٹنگ میں نکھار لانے کیلئے فاسٹ باولرز کو کھیلتے ہیں اور زور دار شاٹس لگانے کیلئے سینئر کھلاڑیوں کے تجربات سے استفادہ بھی کرتے ہیں۔

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھے بیٹنگ کا بھی بہت شوق ہے، ری ہیب کے دوران بیٹنگ پر بہت کام کیا، اب تکنیکی پہلو مدنظر رکھتے ہوئے پریکٹس کر رہا ہوں، کوشش ہے اپنی صلاحیتوں سے ملک کو فائدہ پہنچاؤں۔ 

یاد رہے کہ حالیہ سپر لیگ 8 میچز کے دوران شاہین آفریدی نے جاندار کارکردگی دکھا کر کرکٹ لورز کو چونکا دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں