مظفرگڑھ ( آن لائن) مظفرگڑھ میں 2 پٹواریوں نے مفت آٹا پوائنٹ سے 30 ہزار تھیلے غائب کر لئے، دونوں پٹواریوں کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پٹواریوں نے کرپشن کیلئے چال چلی جو پکڑی گئی، اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مفت آٹا پوائنٹ سے بڑی مالیت میں آٹا غائب کر لیا گیا۔ پٹواریوں نے 30 ہزار مفت آٹے کے تھیلے غائب کر لئے جس پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
دونوں پٹواریوں نے قریبی رشتے داروں کو ٹوکن دے کر آٹے کے تھیلے غائب کئے جس پر انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔