پی آئی اےکی لاہور سےمدینہ جانیوالی پرواز کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر،مسافر پریشان

لاہور (آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سےمدینہ کی پرواز کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ 

پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 کے مسافروں کی کل شام سے بورڈنگ تو ہوگئی لیکن پرواز نہ مل سکی، پرواز میں تاخیر پر مسافروں نے لاہور ایئر پورٹ پر احتجاج کیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر پر پی آئی اے کا سٹاف بھی موجود نہیں، کہا جا رہا ہے کہ 10 یا 11 بجے کے بعد پرواز روانہ ہوگی، کئی مسافروں کے عمرہ پرمٹ کی میعاد بھی آج ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز پی کے 747 کو ہفتے کی رات 9 بجے روانہ ہونا تھا، پرواز کی روانگی کا وقت پہلے رات 10 بجے اور رات 11 بجے کیا گیا، اب بتایا گیا کہ طیارہ خراب ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مسافر ہفتے کی شام 4 بجے سے لاہور ایئر پورٹ پر رکے ہوئے ہیں، پی آئی اے حکام نے بیرون شہر کے بعض مسافروں کو ہوٹل بھیجنے کا کہا ہے، پرواز کی تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں