عوام چینی چینی کرتے رہ گئے، سمگلروں نے 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان پہنچا دی، حکام بے بس 

لاہور ( آن لائن) پنجاب میں چینی مہنگی کرنے اور افغانستان سمگل کرنے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ اب تک 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان سمگل کی جا چکی ہے۔ بارڈر حکام بھی چینی کی سمگلنگ روکنے میں ناکام ہو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چینی کن راستوں سے افغانستان گئی، کمشنر نے تفصیلا ت مانگ لیں۔ چینی سمگلنگ میں ملوث ملز مالکان اور ڈیلرز کی تحقیقات ہوں گی۔ 130 کلو روپے والی چینی افغانستان میں 200 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ چینی سے پہلے لاکھوں ٹن آٹا اور چاول بھی افغانستان سمگل کیا جا چکا ہے۔ 

ادھر پاکستان میں چینی مہنگی ہونے سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ چینی 25 روپے کلو مہنگی ہونے سے ملز مالکان کو 115 ارب کا فائدہ ہوا۔ حکام نے تمام شوگر ملوں سے ریکارڈ منگوا لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں