برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس ہفتے مالی حوالے سے آپ کو کچھ بہتری ملنے کا امکان ہے جو کام کسی رکاوٹ کی زد میں تھے، وہ بھی ہونا شروع ہو جائیں گے اور ضرورت کے تحت رقم آپ کے ہاتھ میں آ جائے گی۔ اس وقت روز گار کے بھی اچھے مواقع ملیں گے، خاص طور پر کاروباری افراد کو بڑا ریلیف ملے گا، سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا جو لوگ کسی قسم کی بندش وغیرہ کا شکار تھے، وہ بھی اب اس سے آزادی محسوس کریں گے
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ان دنوں مالی حوالے سے جو شدید مشکلات چل رہی ہیں وہ ابھی چند دن اور جاری رہیں گی۔ اس وقت آپ کی توجہ بھی آپ کو بہتری نہیں دے سکتی، بہتر ہے صبر سے کام لیا جائے، جن افراد نے اپنے کام میں تبدیلی کرنی ہے وہ قدم اٹھا سکتے ہیں، ان شاءاللہ وہ راس آ جائے گا ،جو لوگ کسی بھی قسم کی بندش یا دیگر قسم کے اثرات کی زد میں ہیں، وہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، اس وقت اولاد کے حوالے سے بھی ایک فیصلہ متوقع ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کسی بھی قسم کے معاملات کو اپنے سر پر سوار مت کریں اور ان کو سپرد اللہ کر دیں، ان شاءاللہ خود بخود ان میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے، دوسروں کی ٹینشن کی وجہ سے خود کو بیمار کر رکھا ہے اور جو رکاوٹیں ہیں وہ قدرتی ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ خودبخود ختم ہو جائیں گی، آپ ابھی صبر سے کام لیں اور جو کام مل رہا ہے، اس کو خاموشی سے کرتے جائیں، اس ہفتے مخالفین بھی سرگرم عمل ہیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اپنے اللہ کا جس قدر ممکن ہو شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے آپ کو بہت بڑی مشکل سے نکال دیا ہے۔ اب صورت حال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی مگر یہ اس وقت تک ہے جب تک آپ کی نیت صاف رہے گی جس دن دل میں کوئی میل آئی اسی دن پکڑ میں آ جائیں گے اس لئے اب خاموشی سے اپنے روز گار کو لے کر چلیں، گھر پر توجہ دیں اور اپنے تمام گناہوں کی سچے دل سے توبہ بھی کریں۔
پارلیمنٹ کی قرار داد کا معاملہ، سپریم کورٹ بار میں اختلاف سامنے آگیا
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک دلی مراد پوری ہونے کی امید ہے، رقم کے حوالے سے جس طرف سے امید تھی، وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حصول کے لئے پریشان تھے وہ بھی اب خوشخبری سن سکیں گے، اس وقت آپ کی گھریلو زندگی میں جو بے سکونی ہے، وہ اب ختم ہونے والی ہے، حالات ان شاءاللہ تیزی سے آپ کے حق میں بدلیں گے اور جو رکاوٹیں تھیں، وہ تیزی سے دور ہونا شروع ہو جائیں گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی کی فکر میں خود پریشان ہو گئے ہیں اور حالات بری طرح خراب ہو رہے ہیں، سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا قدم اٹھایا جائے، اس لئے اب استخارے سے مدد لینے کی اشد ضرورت ہے، اس کے بغیر نہ چلیں، جب مناسب راستے کا تعین ہو جائے پھر کوئی فیصلہ کریں۔ ابھی اپنی موجودہ جگہ تبدیل نہ کریں، ایسا کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ جب قدرتی طور پر سلسلہ چل کر آپ کے سامنے آ جائے تب کوئی فیصلہ کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب جلد بازی نہیں دکھانی بلکہ صبر سے چلیں گے تو وہ مل جائے گا جس کی کافی دنوں سے تمنا کر رہے تھے، اس وقت مالی طور پر جو مشکلات ہیں ان کو دور کرنے کے لئے روزگار بہتر ہونا چاہئے، آپ کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ آپ کی آمدن بڑھے گی ،بعض کو ایک وقت میں دو کام کرنے کا موقع مل جائے گا، جو کام رکاوٹوں کا شکار تھے وہ اب چل پڑیں گے، یہ ہفتہ روزانہ کے حساب سے بہتری دینے کی پوزیشن میں ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش تو لگ رہی ہے اور شاہد رکاوٹیں بھی اس وجہ سے ہیں ان دنوں جو بھی صورت حال خراب ہے، وہ اسی وجہ سے لگتی ہے ،سب سے پہلے اس کے خاتمے کا پروگرام بنائیں۔ رو حانی حل تلاش کریں،صدقہ دیں اور یا حی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی رجعت اثر انداز نہ ہو سکے، اپنوں کے درمیان اختلافات کا خانہ کھلا ہوا ہے اگر آپ نے غصہ کیا تو بات بہت زیادہ بگڑ بھی سکتی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اس وقت مالی حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، کسی طرف سے بہتری کا کوئی چانس بھی دکھائی نہیں دے رہا، اس لئے فی الحال صبر کرنے کی ضرورت ہے اور جو مل رہا ہے اسی پر گزارہ کریں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ روزگار بہتر ہو تو پھر کسی اور کام میں بھی ہاتھ ڈالیں، اس سے بہتری آ جائے گی، نوکری وغیرہ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس وقت ایسا کرنا اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہو گی، برکت کے لئے دعا ضرور کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک مشکل کسی وقت بھی حل ہو جائے گی اور جو چاہ رہے ہیں، ان شاءاللہ وہ ہو جائے گا ،روز گار کا سلسلہ اب بہتر سے بہتر ہونے کی بڑی امید ہے اور جو کام رکاوٹوں کا شکار تھے وہ اب آگے بڑھنا شروع ہو جائیں گے، اولاد کے مستقبل کا فیصلہ بھی متوقع ہے، جو لوگ عرصہ دراز سے رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے وہ اس سے نکل چکے ہیں، ان کو کسی وقت بھی خوشخبری ملنے کا چانس ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کاروباری معاملات میں بہتری کی امید ہے، اس سے مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی ،جن لوگوں کو نوکری وغیرہ میں تبدیلی کرنی ہے یا پھر نئی نوکری تلاش کرنی ہے ان کے لئے بھی خوشخبری ہے ،جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری کی وجہ سے پریشان تھے، وہ اب ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔اس ہفتے ایسے سلسلے بھی بنیں گے کہ آپ کو آئندہ زندگی گزارنے میں آسانی ہو گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو کسی اہم معاملے میں بڑی شاندار کامیابی مل رہی ہے، آپ کافی دنوں سے جن معاملات اور مسائل کو لے کر مشکلات کا شکار تھے ان سے نکلنے کا موقع ملے گا اور روز گار میں بھی بہتری آ سکے گی۔ ان دنوں اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے۔ آپ نے حکمت عملی سے کام لینا ہے، ورنہ کئی رشتے ہاتھوں سے نکل جائیں گے پھر شائد ہی زندگی میں ان سے دوبارہ ملاقات ہو سکے۔