اسلام آباد( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کیلئے نئی شرط رکھ دی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے اور بحران سے نکلنا چاہتی ہے تو قومی اسمبلی توڑنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا اگرحکومت ایک ہی دن الیکشن کراناچاہتی ہے تو اسمبلیاں توڑ دے، اسمبلیاں ختم کر دیں تو آئینی اصلاحات پر بات ہو سکتی ہے۔