تائی پے( آن لائن)چین نے تائیوان کے ارد گرد اپنے بحری بیڑے تعینات کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ چینی کے لڑاکا طیاروں نے بھی پروازیں شروع کردی ہیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان کے صدر سائی انگ وین اور امریکی ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی کی ملاقات کے بعد چین کی طرف سے جارحانہ ردعمل سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ تین چینی جنگی جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں موجود ہیں جبکہ ایک لڑاکا طیارہ اور ایک آبدوز شکن ہیلی کاپٹر نے بھی تائیوان کے فضائی زون کو عبور کیا۔
چین کا طیارہ بردار بحری جہاز تائیوان کے جنوب مشرقی پانیوں سے گزر کر مغربی بحر الکاہل کی طرف روانہ ہوا تھا جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل ہی سائی کی امریکا میں میکارتھی سے ملاقات ہوئی تھی۔