دنیا کے وہ مقامات جہاں سورج غروب ہی نہیں ہوتا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کچھ ایسے مظاہر فطرت ہیں کہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ان میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں کئی کئی ماہ تک سورج غروب ہی نہیں ہوتا۔ یہ بات سننے میں ہی بہت عجیب لگتی ہے کہ رات کے تین بج رہے ہوں اور سورج کی زرد روشنی نے رات کو دن بنا رکھا ہو۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دنیا کے کئی مقامات ایسے ہیں جہاں 73سے 100دن تک سورج غروب نہیں ہوتا۔ ان میں ناروے کا شہر ہیمرفیسٹ، آئس لینڈ، سویڈن کا شہر کیرونا، کینیڈا کا علاقہ ننا وٹ، روس کا شہر سینٹ پیٹرز برگ، ناروے کا شہر سوالبرڈ، کینیڈا کا شہر یوکون، فن لینڈ، گرینڈ لینڈ کا شہر قاناق اور الاسکا کا شہر بیرو شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں