اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال مارچ کے مہینے میں بنگلہ دیش کی برآمدات پاکستان سے لگ بھگ دو گنا ہو گئیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق مارچ 2023ء کے دوران پاکستان کی برآمدات 2.367ارب ڈالرتھیں۔ اسی ماہ کے دوران بنگلہ دیش کی برآمدات 4.64ارب ڈالر رہیں جو پاکستان سے 96فیصد زیادہ ہیں۔
بنگلہ دیش کے ادارے ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں ملک کی برآمدات سال بہ سال شرح کے لحاظ سے 2.49فیصد کم رہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں بنگلہ دیش کی برآمدات 5.02ارب ڈالر تھیں۔ سال بہ سال ماہانہ شرح کے برعکس مجموعی طور پر بنگلہ دیش کی برآمدات میں 8.07فیصد اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران ان کی برآمدات 41.72ارب ڈالر ہوئیں۔ان 9ماہ میں پاکستان کی برآمدات 21.046ارب ڈالر رہیں۔