کراچی ( آن لائن) کراچی ایئرپورٹ پر ڈرامائی سین کے دوران مسافر کے سامان سے ہتھیاروں کے پُرزے نکل آئے، حکام نے ملزم قابو کر لیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمز حکام نے کراچی کی قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شکاگو سے آنے والی پرواز کے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو ہتھیاروں کے پرزے سمیت غیر ممنوعہ سامان نکل آیا۔
کسٹمز حکام نےسامان کو قبضے میں لے کر ملزم گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کےتحقیقات کیلئے تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔