صدر کے اختیارات میں کمی کی قانون سازی کو فواد چوہدری نے احمقانہ قرار دے دیا

لاہور ( آن لائن) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے صدر مملکت کے اختیارات میں کمی کی قانون سازی کو احمقانہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت قانون سازی کو چند لوگوں کی خواہش کے تابع نہ کرے، سپریم کورٹ کے رولز میں ترامیم کی کوشش کے بعد اب الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے صدر مملکت کے اختیارات میں کمی احمقانہ قانون سازی ہے۔ آپ سانس لیں سوچیں اور اپنی سیاست میں ترمیم کریں ایسی جلدی میں ترامیم کوئی نہیں مانے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں