کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل “تیرے بن” کی نئی اقساط کی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ، مسلسل ریٹنگ میں اضافہ ۔
تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل”تیرے بن” کی نئی یعنی 29 ویں قسط یوٹیوب پر پاکستان اور بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے،اس ڈرامے کی 29 ویں قسط کو یوٹیوب پر روز ایک ملین کا اضافہ، دو روز قبل ریلیز ہونے والی یہ قسط 19 ملین تک پہنچ گئی، جبکہ 9 ہزارسے زائد صارفین نے کمنٹس کر کے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، جس میں پاکستان سمیت بھارتی کے صارف بھی شامل ہیں۔