اسلام آباد( آن لائن)حکومت نے صدر عارف علوی کے انکار کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجربل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجربل صدر مملکت کے اعتراضات کے ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہو گیا ،حکومت نے بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پیر کو منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو دوپہر2 بجے طلب کرلیاگیا،بل پارلیمنٹ سے منظور کرا کے دوبارہ صدر کو دستخط کیلئے بھیجا جائے گا،صدر مملکت نے 10 روز تک دستخط نہ کئے تو بل ازخود قانون بن کر لاگو ہو جائے گا۔