مشکوک غیر ملکی وزیراعظم ہاؤس میں داخل، سکیورٹی اہلکاروں میں کھلبلی،قابو کر لیا، اندر کیسے آیا؟ پوچھ گچھ شروع

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک افغانی داخل ہو گیا، سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشکوک افغانی 3 روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہو گیا، مشکوک شخص کے داخلے کی اطلاع پر سکیورٹی اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اور وزیراعظم ہاؤس کو سیل کر کے جامع تلاشی لی گی، ملزم کو قابو کر لیا گیا تو اس نے ابتدائی تفتیش میں خود کو افغانستان کا رہائشی بتایا۔

سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت سکیورٹی اداروں  نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزم سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ آخر اس نے وزیراعظم ہاؤس کی فول پروف سکیورٹی کو کراس کیسے کیا جس کے بعد سکیورٹی پلان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں