الیکشن کمیشن کا پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ 

اسلام آباد( آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں تیزکر دی گئیں۔

الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کے عام انتخابات میں آر ایم ایس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن افسران کی تربیت کا عمل 10 اپریل سے شروع ہو گا۔

دونوں صوبوں میں ملازمین کی آر ایم ایس ٹریننگ کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا، مراسلہ کے مطابق دونوں صوبوں میں مجموعی طور پر 1784 افسران کو تربیت دی جائے گی ،پنجاب میں آرایم ایس کے استعمال کیلئے 1324 افسران کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں 460 افسرانن کو آر ایم ایس کی تربیت دی جائے گی ۔

یا درہے کہ پنجاب میں عام انتخابات14 مئی کو شیڈول ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں