ممبئی(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف فنکار جوڑی، گلوکارو ادکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دونوں اپنے گھر کے کام خود کرتے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق آغا علی اور حنا الطاف نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شر کت کی ، اس دوران آغا علی اور حنا الطاف کی دلچسپ گفتگو کی ، جس کی چند مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں،شو کے دوران بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ” ان کے گھر میں کوئی نوکر نہیں ہے،وہ دونوں اپنے گھر کے 100 فیصد کام خود کرتے ہیں”۔
آغا علی نے بتایا کہ “سحر ی افطاری اور کچن کا90 فیصد کام وہ خود کرتے ہیں جبکہ باقی صفائی ستھرائی حنا کرتی ہیں”۔
آغا اور حنا کا بتانا تھا کہ “وہ ہفتہ بھر انتہائی مصروف رہتے ہیں، اتوار کو دونوں مل کر کپڑے دھو لیتے ہیں اور دیگر کام کاج کر لیتے ہیں، ان کے لیے گھر میں کام کرنے کے لیے آنے والوں کو اپنا وقت دینا یا ایک وقت میں ان کے ساتھ گھر میں موجود ہونا بہت مشکل کام ہے”۔
شو کے دوران حنا الطاف نے عیدی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ “انہیں اپنے سسرال سے عیدی آنے کا انتظار رہتا ہے کیوں کہ انہیں اپنے سسرال سے بہت زیادہ عیدی ملتی ہے”۔