قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے ایک تیراک نے ہاتھوں کو استعمال کیے بغیر پانی میں تیرتے ہوئے11کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انڈیا ٹائمزاس تیراک کا نام شہاب عالم ہے جس نے ہتھکڑیاں پہن کر تیراکی کرتے ہوئے یہ فاصلہ طے کیا۔
یہ فاصلہ طے کرنے میں شہاب عالم کو 6گھنٹے کا وقت لگا۔ شہاب عالم نے بحیرہ عرب میں تیراکی کا یہ ریکارڈ قائم کیا۔ ایک امدادی کشتی اس سفر میں ان کے ساتھ رہی تاہم انہیں اس کشتی کو چھونے کی بھی اجازت نہیں تھی۔یہ کارنامہ سرانجام دینے پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔انہوں نے11.649کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔
ریکارڈ بنانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہاب عالم نے کہا کہ جب وہ ہتھکڑیاں لگا کر تیراکی کی مشق کرتے تھے تو لوگ انہیں مشکوک نظروں سے دیکھتے تھے۔ چنانچہ وہ ساحل سمندر پر وہاں پریکٹس کرتے جہاں لوگ نہیں ہوتے تھے۔