لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا تحریک انصاف کی طرف جھکاؤ نمایاں ہے، عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس نے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی۔ نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال سے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسے حالات نے جنم لیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔