کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، 13 مریضوں کی حالت تشویشناک

 اسلام آباد ( آن لائن) کورونا نے پھر حملے شروع کر دیئے، موذی وائرس کا شکار ہو کر ایک شخص موت کا شکار ہو گیا، 13 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 863 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 53 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا، کورونا سے متاثر ہونے کی شرح 1.37 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں میں سے 13 موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں