راولپنڈی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 5 کروڑ روپے کس سے لوٹ کر لے گئے ؟ جانئے 

راولپنڈی (آن لائن )راولپنڈی کے علاقے روات میں مبینہ ڈکیتی میں تاجر کے ڈرائیور سے پونے 5 کروڑ روپے مبینہ طور پر لوٹ لیے گئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاجر نے ڈرائیورکو رقم دے کر ہاو¿سنگ سوسائٹی میں واقع گھربھیجا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری واضح نہیں کررہا اتنی بڑی رقم ڈرائیور کے ہاتھ کیوں بھجوائی۔پولیس کے مطابق واردات کی تمام زوایوں سے چھان بین کی جارہی ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو زخمی ہوگیا، ملزم چشتی آباد کے علاقے میں فارمیسی میں لوٹ مارکررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں