سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب ترین دہشتگرد انٹیلی جنس آپریشن میں پکڑا گیا 

راولپنڈی ( آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتارکر لیاہے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ انٹیلی جنس آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کیا گیاہے ،،اس کی گرفتاری سے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بڑا دھچکا پنچا ہے ،گرفتاری کے بعد گلزار امام نے ملکی سیکیورٹی اداروں سے تعاون کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ، گلزار امام عسکریت پسند کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی اور رہنما ہے ، بی این اے، بلوچ رپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام سے وجود میں آئی تھی ،،بلوچ نیشنل آرمی پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث ہے ،بلوچ نیشنل آرمی پاکستان میں درجنوں پر تشدد دہشتگردی حملوں کی ذمہ دارہے ،، گلزار امام 2018 تک بلوچ رپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کانائب بھی رہا ،وہ گزشتہ سال علیحدگی پسند وں کے گروپ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہواہے ،گلز ار امام نے دسمبر 2017 میں گل نوید کے نام سے افغان پاسپورٹ پر بھارت کا دورہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں