لاہور ( آن لائن )ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں 9 فری آٹا فراہم کرنے والے پوائنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر ضلعی انتظامیہ نے مفت آٹا ٹرکنگ پوائنٹس کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، تحصیل کینٹ اور شالیمار میں 2 ،2 ، تحصیل سٹی ، رائے ونڈ میں بھی 2 ٹرکننگ پوائنٹس بند کر دیئے گئے ہیں، تحصیل ماڈل ٹاﺅن میں ایک مفت آٹا ٹرکنگ پوائنٹ بند کر دیا گیاہے ،لاہور کے چار ماڈل بازاروں میں مفت آٹے کی فراہمی 24 گھنٹے جاری رہے گی ،لوگوں کی انتہائی کم تعداد کی وجہ سے ٹرکنگ پوائنٹس بند کیئے گئے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر ضلعی انتطامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔