لاہور ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے عید الفطر تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ سے تدارک کیلئے درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے عید تک مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ درخت کاٹنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیاہے ۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درختوں کی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی ،عدالت نے واسا کو لاہور کے انڈر گراونڈ پانی کی سطح دوبارہ چیک کرنے کا بھی حکم جاری کر دیاہے ۔