کراچی( آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو ئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اچانک 3 روپے کمی ہوئی اور ڈالر سستا ہونے کے بعد 291.51 روپے پر فروخت ہو نے لگا، دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1.17 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 283.25 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔