مسجدالاقصیٰ پراسرائیلی فوج کے حملے، سعودی عرب کی مذمت،  عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس 

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودی عرب نے بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے، نمازیوں کو زخمی کرنے اور متعدد کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیل کے ’صریحاً دھاوے‘ کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔

دوسری جانب عرب لیگ نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے دھاوے کے بعد صورت حال پرغورکے لیے بدھ کی سہ پہر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔اردن نے مصر اور فلسط

ینی حکام کے ساتھ مل کر تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اردن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عرب سطح پراسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔  بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں