اگر سپریم کورٹ نے آرٹیکل 190 کا استعمال کیا تو ناک کی سیدھ میں گھر جانا ہوگا، شیخ رشید نے خبردار کر دیا

راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے آرٹیکل 190 کا استعمال کیا تو پھر جھاڑو پھر جائے گا، ناک کی سیدھ میں گھر جانا ہوگا، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیر خزانہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ آئین سےبغاوت کرے گی تو اس کا اپنا وجود کہاں جائے گا۔ پارلیمنٹ بھی آئین کے تابع ہے۔ عدلیہ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے اگر سپریم کورٹ  نے آرٹیکل 190کا استعمال کیا تو پھر جھاڑو پھر جائے گا اور نیب منی لانڈرنگ، کرپشن اور توہین عدالت سمیت سب کیس کھل جائیں گے اور ناک کی سیدھ میں گھر جانا ہو گا، رہے گا نام اللہ کا۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے 2 ارب ڈالر اور یو اے ای کا 1ارب فائنل نہیں ہے، جس کا مطلب واضح ہے کہ آئی ایم ایف کی سٹاف لیول میٹنگ اپریل میں بھی نہیں ہو گی۔ ان کو اپنی دولت عزیز ہے، اس لیے ڈالر 500 کا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہیں فکر نہیں غریب آٹےکی لائنوں میں روزمر رہا ہے۔ ایمرجنسی یا مارشل لاء ان کا ڈراؤنا خواب ہے، عوام کسی سےخوف زدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی سے پاس کی ہوئی قرارداد کی کوئی قانونی، آئینی اور اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔ اسمبلیاں بھی آئین اور قانون کے تابع ہیں۔مریم اور نواز شریف نے پورا زور لگایا کہ 3 ججز  کے خلاف ریفرینس بھیجا جائے لیکن ساری پارٹیاں آن بورڈ نہیں تھیں۔ یا الیکشن کرانے ہونگے یا توہین عدالت میں گھر جانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں