عراق میں دہشتگردی پر داعش کے 11مجرموں کو پھانسی 

 عراق میں اس ہفتے دہشت گردی کے جرم میں کم از کم 11 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
عراقی قانون کے تحت دہشت گردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کے حکم نامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں ایک سکیورٹی ذریعے نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ وزارت انصاف کی ٹیم کی نگرانی میں داعش کے 11 دہشت گردوں کو ناصریہ شہر کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مقامی طبی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ محکمہ صحت کو پھانسی پانے والے گیارہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ کے روز ایک بیان میں تازہ ترین پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے الزامات کو ” مبالغہ آمیز حد تک وسیع اور غیر واضح” قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں