ایک چلتی حکومت کو ختم کرکے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں عوام سے معافی مانگیں،امیر جماعت اسلامی 

 جماعت  اسلامی نے ملک کے تمام فریقوں  کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دیدیا، امیر جماعت  اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ ایک چلتی حکومت کو ختم کرکے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں عوام سے معافی مانگیں۔ 

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ 2024کے الیکشن میں گڑبڑ کی گئی،اپنی مرضی کے لوگ مسلط کئے گئے،فارم 45کی بنیاد پر نتائج تیار کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، فارم 47چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے ہمیں عوام کی رائے نہیں ، آمریت چاہئے،جو تماشا ہو رہا ہے یہ چلنے والا نہیں ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ آئین پر شب خون آئین سے انحراف ہے ،پی ڈی ایم میں شامل ہونے والی جماعتوں کو الیکشن میں نوازا گیا ہے،ایک چلتی حکومت کو ختم کرکے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں عوام سے معافی مانگیں،ادارے اپنے آئینی حدود کے مطابق کام کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں