راولپنڈی کے کہوٹہ روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس لوٹ لی

 کہوٹہ روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس لوٹ لی، مسافر بس حویلی آزاد کشمیر سے لاہور جا رہی تھی، ڈاکوؤں نے کہوٹہ روڈ پر ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مسافر بس لوٹنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں