سعودی عرب میں گزشتہ 30 برسوں کے مقابلے میں بارشوں میں 70 فیصد اضافہ ریکارڈ

سعودی محکمہ موسمیات کے ایگزیکٹو نائب صدر جمعان القحطانی نے انکشاف کیاہے کہ کچھ برسوں میں مملکت میں بارش کی مقدار میں گزشتہ 30 برسوں کے مقابلے میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سعودی عرب کے نیشنل میٹورولوجیکل سینٹرکے ایگزیکٹو نائب صدر جمعان القحطانی نے کہا کہ بارشوں کی مقدار میں اضافے نے مملکت میں سبز علاقوں کو وسعت دی اور سعودی عرب میں گردو غبار اور سینڈی طوفانوں کے رجحان کو کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔قومی مرکزکے ذریعہ کی جانے والی تحقیق اور مطالعےسے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب خاص طور پر وسطی ، مغربی اور مشرقی علاقوں میں بارش میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں