پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی بسمہ معروف نے اچانک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا 

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطاق بسمہ معروف نے 276 بین الااقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے ، بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔

بسمہ معروف نے بیان میں کہا کہ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا، یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی، کھیل کو خیر آباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے ، پی سی بی ، ساتھی کھلاڑیوں ، فیملی اور پر ستاروں نے ہر قدم پر ساتھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں