پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا 

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ڈی ریگولیشن کی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرکے ہڑتال کردیں گے۔‏عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے ملک کے دور دراز علاقوں میں 20 روپے زیادہ قیمت پر تیل فروخت ہوگا، تیل کی اسمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ ہے، فیصے سے مزید اصافہ ہوجائے گا۔‏

اپنا تبصرہ بھیجیں