آئی سی سی نے سابق پاکستانی کپتان ثنا ءمیر کو اعزاز سے نواز دیا

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناءمیرکو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ۔

آئی سی سی نے ثناء میر کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کا سفیر مقرر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ثنا ءمیر نے 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی کپتانی کی ہے اور اب وہ 10 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی نگرانی کریں گے جہاں دونوں فائنلسٹ بنگلہ دیش میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔سابق کپتان ویمن ٹیم ثناءمیر نے آئی سی سی کی جانب سے سفیر بنانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ کی سفیر بننا میرے لیئے اعزاز ہے۔2 ٹیموں کے لیے قابلیت کے بڑے موقع کے علاوہ یہ ٹورنامنٹ ایسوسی ایٹ ممبر ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں کو بہترین نمائش فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں