دکی ، کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق

 بلوچستان کے علاقے ضلع دکی میں راغہ ایریا میں مقامی کوئلہ کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے کوئلہ کان کے اندر کام کرنے والے 3 کان کن دم گھنٹے کے باعث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

اسسٹنٹ انسپکٹر مائنز دوست محمد لیلزئی کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں کان کنوں کی لاشیں کوئلہ کان سے نکالی جاچکی ہیں جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔جاں بحق کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے، نکالی گئی لاشیں سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں