شیر افضل مروت کا قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قصور میں درج مقدمہ بدنیتی کی بنیاد پر درج کیا گیا،مقصد شیر افضل مروت کو ان کے فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے 2ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں